نئی دہلی: بھارتی صدر درویدی مرمو کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرتے ہی زمین میں دھنس گیا۔ ہیلی کاپٹر کو دھکا لگا کر نکالنا پڑا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر درویدی مرمو ریاست کیرالہ کے سرکاری دورے پر پہنچی تھیں۔ جہاں پرمادم اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرتے ہی ہیلی پیڈ دھنس گیا۔
ہیلی پیڈ دھنسنے سے صدر کا ہیلی کاپٹر ایک جانب سے جھک گیا۔ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت نے لاکھوں کسانوں کی جان لی، بھارتی سرکاری ادارے کی رپورٹ
ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے موقع پر موجود پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کو دھکا لگا کر باہر نکالا۔ اس تمام تر صورتحال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
