اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمنامہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں سے قبل 4 ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے۔ اور پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کے لیے 4 ہفتوں کا وقت مانگا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضہ ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلہ میں کہا کہ پنجاب حکومت کو استدعا پر 4 ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔ اور اگر پنجاب حکومت نے 4 ہفتوں میں کام نہ کیا تو پھر معاملہ کمیشن دیکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں کار کو فائرنگ کے بعد آگ لگا دی گئی، 6 افراد جاں بحق
انہوں نے کہا کہ 4 ہفتوں بعد معاملہ کمیشن کے سامنے سماعت کے لیے مقرر ہو گا۔
