جیسے ہی سردیوں کا موسم قریب آ رہا ہے، سردیوں میں پھیلنے والی بیماریوں کے امکانات بڑھ رہے ہیں، جس کے پیشِ نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق 2025-26 کے موسم سرما میں ان وائرسز سے اسپتال میں داخلے کی شرح گزشتہ سال کی طرح رہنے کا امکان ہے, اگرچہ ویکسین ہر انفیکشن کو نہیں روک سکتی، لیکن یہ بیماری کی شدت کو کم کرتی ہیں اور اسپتال میں داخلے کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرتی ہیں، فلو، ریسپائریٹری سنکٹیئل وائرس اور کووِڈ-19 دوبارہ پھیلنے کے امکانات ہیں۔
فنڈز ختم، مہم بند؟ عالمی ادارہ صحت کی خطرناک وارننگ سامنے آگئی
فلو
سردیوں میں چھ ماہ اور اس سے زائد عمر کے تمام افراد کو ہر سال فلو ویکسین لگوانا چاہیے، پہلی بار ویکسین لینے والے بچوں کو دو خوراکیں چار ہفتے کے وقفے سے دی جاتی ہیں۔
ریسپائریٹری سنکٹیئل وائرس
ریسپائریٹری سنکٹیئل وائرس خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کے لیے خطرناک ہے۔
کووِڈ-19
ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق چھ ماہ اور اس سے زائد عمر کے افراد، بشمول حاملہ خواتین، کو اپڈیٹڈ کووِڈ-19 ویکسین لگوانے پر غور کرنا چاہیے.
خالی پیٹ الائچی کھانے کے حیرت انگیز فائدے
احتیاطی تدابیر
- بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر گھر پر رہیں اور دوسروں سے میل جول محدود کریں۔
- ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور بھیڑ والے مقامات پر ماسک پہنیں۔
- صحت مند غذا اور مناسب نیند کے ذریعے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھیں۔
ماہرین صحت کے مطابق ویکسینز اسپتال میں داخلے اور سنگین بیماری سے بچاؤ میں مؤثر ہیں، اس لیے شہریوں کو سردیوں میں حفاظتی تدابیر پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
