کولمبو: ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 150 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بارش کے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 20 اوورز میں 234 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بناسکی۔
سدرہ نواز 22 رنز بنا سکیں، نتالیہ پرویز 20 اور سدرہ امین 13 رنز بناسکیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے میری زین کیپ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ شانگسے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوور میں 312 رنز بنائے۔ میری زین کیپ کو 68 رنز کی اننگز کھیلنے اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کپتان لورا ولوردت نے 90 رنز کی اننگز کھیلی، سونی لوس 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں مزید 2 ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
