دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز دنیا کی پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس نے کسی ون ڈے میچ کے تمام 50 اوورز صرف اسپنرز سے کروائے۔
یہ تاریخی کارنامہ میرپور میں بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انجام پایا، جہاں ویسٹ انڈیز نے پانچ اسپنرز اکیل حسین، روسٹن چیز، کھارے پیئر، گداکیش موتی اور ایلیک اتھانازی کو باؤلنگ کے لیے استعمال کیا۔
ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے پورے 50 اوورز اسپنرز کے سپرد کیے ہوں۔ اس سے قبل سب سے زیادہ اسپن اوورز کروانے کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا، جس نے 1996 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 اوورز اسپن سے کرائے تھے۔
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1998 اور آسٹریلیا کے خلاف 2004 میں بھی 44 اوورز اسپن باؤلنگ کے کرائے تھے، مگر مکمل 50 اوورز صرف اسپنرز سے کروانے کا اعزاز اب ویسٹ انڈیز کے نام ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس میچ میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو 214 رنز کا ہدف دیا ہے، ویسٹن انڈیز کی جانب سے اکیل حسین نے دو، موتی نے تین جب کہ اتھانازی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں میں اسپنرز کی بھرمار، آگوستے کا ڈیبیو
