ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے اے سی سی صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے بی سی سی آئی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ ٹرافی دینے سے انکار نہیں کیا ، ٹرافی چاہیے تو تقریب میں وصول کر لیں۔
مزید پڑھیں : راشد لطیف نے محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتا دی
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں رکھنے کی تجویز دی ہے۔
صدر اے سی سی نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ عہدیدار کسی ایک کھلاڑی کے ساتھ آ کر تقریب میں ٹرافی وصول کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مصباح الحق کو ایک بار پھر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی فاتح بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے فائنل میچ جیتنے کے بعد ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا جس پر محسن نقوی نے ٹرافی واپس اے سی سی کے دفتر بھجوا دی تھی۔ محسن نقوی نے کہا تھا کہ اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر آ کر لے جائیں۔
