پی سی بی نے محمد رضوان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
محمد رضوان کو کچھ عرصہ قبل ہی بابراعظم کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا تھا، اب ان سے یہ ذمہ داریاں لے کر شاہین آفریدی کو سونپ دی گئی ہیں۔
مصباح الحق کو ایک بار پھر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
محمد رضوان muhammad rizwan کو برطرف کرنے پر سابق کرکٹر راشد لطیف Rashid latif کا ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے اس فیصلے کی تمام تر ذمہ داری ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پر ڈالی ہے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے محمد رضوان کو غزہ اور فلسطین کی حمایت کرنے پر برطرف کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ صرف اس لیے کہ اس نے فلسطین کا جھنڈا پکڑا، آپ اسے کپتانی سے ہٹا دیں؟ یہ سوچ اب آ گئی ہے کہ غیر اسلامی کپتان اسلامی ملک میں آنا چاہیے۔
According to former Pakistan Captain Rashid Latif said Rizwan was removed from captaincy because he spoke for people of palestine and brought religious practices in the team which hesson didnt liked.#ShaheenAfridi #PakistanCricket #CricketTwitter pic.twitter.com/8CMCn2CIjN
— Mustafa (@mustafamasood0) October 20, 2025
راشد لطیف نے مزید کہا کہ ہیسن اس طرح کی ثقافت کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو ٹیم کے ڈریسنگ روم میں موجود ہے اور ان کے ساتھ صرف پانچ یا چھ افراد ہیں جو اس فیصلے میں شامل ہیں۔ سابق کرکٹر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ محمد رضوان نے کپتانی کے دوران ڈریسنگ روم میں مذہبی روایات کو متعارف کروایا جو مائیک ہیسن کو پسند نہیں آیا۔
انگلش کپتان ہیری بروک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
واضح رہے کہ محمد رضوان نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہر چھکے اور وکٹ کے بدلے فلسطینی امداد میں ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، 2023 میں بھی محمد رضوان نے پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ایک روزہ ورلڈ کپ میچ میں جیت فلسطین کے بھائیوں اور بہنوں کے نام کی تھی۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے، پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں سلیکشن کمیٹی اور وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
