انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
ہیری بروک نے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کر لیے۔ ہیری بروک نے 35 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔
آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے دوسرے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کھلاڑی بن گئے
انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 51 ویں ٹی 20 میچ میں انجام دیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے 10 ویں بلے باز بن گئے۔
انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں جوز بٹلر سرفہرست ہیں جنہوں نے 143 میچوں میں 3869 رنز بنائے ہیں ایون مورگن 115 میچز میں 2458 رنز کے ساتھ دوسرے اور ایلکس ہیلز 75 میچز میں 2074 رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
صہیب مقصود کے ساتھ شو روم مالک کا فراڈ، وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے اپیل کر دی
واضح رہے گزشتہ روز کھیلے جانے والے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے ،نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
