پی سی بی سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں عاقب جاوید، اسد شفیق، ہیڈکوچ مائیک ہیسن شریک ہیں ، اظہر علی اور علیم ڈار بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں مشاورت کیلئے سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بھی مدعو کیا گیا ہے ،ہیڈکوچ مائیک ہیسن کی سفارش پر قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے متعلق اجلاس بلایا گیا ۔
مشترکہ اجلاس میں جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے کپتان کا نام فائنل کیا جائیگا،کپتان کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے امیدوار ہیں،فی الوقت محمد رضوان قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں۔
محمد رضوان کو گزشتہ سال 27 اکتوبر کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا،وہ پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت کرنیوالے 31ویں کپتان بنے تھے۔
محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں 22 سال بعد سیریز ہرائی،بطور کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا اور زمبابوے کو بھی ون ڈے سیریز میں شکست دی۔ان کی کپتانی میں پاکستان چیمپینز ٹرافی، 3 ملکی سیریز اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ہارا۔
مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز، محمد رضوان نے اسکواڈ جوائن کر لیا
ہر کنڈیشن کے مطابق بلے باز کو ہی کوئی حل نکالنا پڑتا ہے، محمد رضوان
