حیدرآباد میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں ردوبدل ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت میں 150 روپے فی کلو کمی کے بعد نرخ 400 روپے فی کلو تک آگئے ہیں۔
دوسری جانب انار کی قیمت میں بھی 100 روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انار 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
تاہم کچھ پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انگور کی فی کلو قیمت میں 200 روپے اضافہ کے بعد اس کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
تاجروں کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل رسد اور طلب کے فرق کے باعث سامنے آیا ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔
مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وجوہات بھی سامنے آ گئیں
دوسری طرف لاہور میں سنگھ پورہ سبزی منڈی میں 5 کلو ٹماٹر 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، منڈی میں ہی پرچون پر ٹماٹر 450 روپے فی کلو وصولی کی جا رہی ہے۔
لاہور میں عام بازاروں میں فی کلو ٹماٹر500 روپے سے 525 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فی کلو ٹماٹر tomato کی قیمت 175 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 65 ہزار کی حد عبور کر لی
پشاورمیں سرکاری نرخنامے کے مطابق فی کلو ٹماٹر کی قیمت 330 روپے مقرر کی گئی ہے، پشاور سبزی منڈی میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، عام مارکیٹ میں فی کلو ٹماٹر 600 سے 630 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملتان میں مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت 170 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، منڈی میں ٹماٹر 280 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، عام مارکیٹ میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
سیالکوٹ میں ٹماٹر 700روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ میں ٹماٹر کی قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
چنیوٹ میں ٹماٹر منڈی میں 400 روپے سے 460 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں ٹماٹر کی قلت کی سب سے بڑی وجہ پاک افغان کشیدگی ہے۔
پاکستان میں اکتوبر نومبر کے مہینوں میں زیادہ تر ٹماٹر افغانستان سے آتے ہیں لیکن حالیہ کشیدگی کی وجہ سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے یہ ٹرک پاکستان نہیں آ رہے، ٹماٹروں کی سپلائی رکنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک میں چاندی کی قیمتیں کیوں بڑھ رہیں؟ وجوہات سامنے آگئیں
پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، منڈی میں ٹماٹروں کی سپلائی کم ہے اور ان کی ڈیمانڈ زیادہ ہے جس کی وجہ سے بھی ٹماٹروں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، منڈی ذرائع کے مطابق لاہور کی بادامی باغ مارکیٹ میں روزانہ 30 ٹرک ٹماٹروں کے آتے ہیں لیکن پچھلے ہفتے سے صرف 15 سے 20 ٹرک آ رہے ہیں۔
