آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے دوسرے عمررسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کھلاڑی بن گئے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آصف آفریدی asif afridi نے 38 سال اور 299 دن کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
محمد رضوان کا بطور کپتان قومی ون ڈے ٹیم میں مستقبل کا فیصلہ آج ہو گا
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی۔ اس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف نے آصف آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ 1955 میں 47 سال 284 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے میران شاہ پاکستان کے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
🇵🇰 Pakistan Test player #260 left-arm spinner Asif Afridi receives his debut cap from Shaheen Shah Afridi 🧢🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/mx1nbxm5r5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
پشاور میں پیدا ہونے والے آصف آفریدی بائیں ہاتھ سے فنگرا سپن باؤلنگ کرتے ہیں، انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2009 میں قدم رکھا تھا لیکن اس سیزن میں صرف تین میچز کھیلنے کے بعد وہ 2015 تک منظر سے غائب رہے۔
صہیب مقصود کے ساتھ شو روم مالک کا فراڈ، وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے اپیل کر دی
آصف آفریدی اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی شاندار اوسط کے ساتھ 198 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
