پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ راولپنڈی میں جاری ہے۔
اس موقع پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے تاہم بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی شائقین نے گھروں کی راہ لینا شروع کردی۔
موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق بیشتر تماشائیوں کا کہنا ہے کہ وہ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے آئے تھے اور اب جبکہ وہ آؤٹ ہو چکے ہیں تو مزید یہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
قومی ٹیم نے اب تک 3 وکٹوں کے نقصان ہر 170 رنز اسکور کر لیے ہیں جس میں کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچریاں بھِی شامل ہیں۔
یہ شان مسعود کے ٹیسٹ کیریئر کی 13ویں نصف سنچری تھی جو انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔
دوسری جانب عبداللہ شفیق نے 4 چوکے لگا کر ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی نصف سنچری اسکور کی۔
Babar Azam gets out and the crowd starts leaving! After cheering his name all day long he has left them disappointed once again… His average in last 15 matches should be around 21. Certainly not up
to the standard of player of his calibre #PAKvSA pic.twitter.com/In2I0IMFqB— Reverse Swing Republic (@RvsSwingRpblc) October 20, 2025
پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹرز عبداللہ شفیق اور امام الحق میدان میں اترے تھے جن میں سے امام الحق 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دوسری وکٹ عبداللہ شفیق کی گری۔ انہوں نے 146 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
تیسری وکٹ بابر اعظم کی تھی جو 167 اسکور پر گری۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم پر اچھا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس میں کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی پارٹنرشپ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ جنوبی افریقہ تاحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
شان مسعود کا بہترین فیصلہ
راولپنڈی کی پچ کو لاہور کی نسبت “زیادہ کھردرا” قرار دیا گیا ہے، جس سے اسپنرز کو نمایاں مدد ملنے کا امکان ہے۔
Abdullah Shafique drives down the ground — beautiful BOUNDARY towards mid-on ✨#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/2JUXSPsUwO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
رمیز راجہ نے کہا کہ جو ٹیم ٹاس ہاری، اس کی شکست کا امکان 25 فیصد بڑھ گیا۔ اس پر جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ایسا یقین نہیں کیا جا سکتا، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کا ہی ارادہ رکھتے تھے۔
اسپنرز کی بھرمار
پاکستان نے ٹیم میں واحد تبدیلی کی ہے، جہاں فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔
🇵🇰 Pakistan Test player #260 left-arm spinner Asif Afridi receives his debut cap from Shaheen Shah Afridi 🧢🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/mx1nbxm5r5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
آصف آفریدی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 198 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد پاکستان صرف ایک فاسٹ بولر، شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔
جنوبی افریقہ کا بھی اسپنرز پر دارومدار
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے بھی اسپن باؤلنگ پر انحصار کرتے ہوئے ٹیم میں تبدیلی کی ہے۔
کیشاف مہاراج، جو پہلی ٹیسٹ میں گروئن انجری کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے تھے، اب اسپنر کے طور پر واپس آئے ہیں۔ انہوں نے آف اسپنر پرنیلان سبریئن کی جگہ لی ہے۔
اب جنوبی افریقہ کی بولنگ لائن اپ میں تین اسپنرز (مہاراج، ہارمر، متھوسامی) اور دو فاسٹ بولرز (رابادا، یانسن) شامل ہیں۔
Toss Update 🪙
🇵🇰 Pakistan have won the toss and elected to Bat first.
🔁 Two changes for #TheProteas Men: Marco Jansen and Keshav Maharaj come in for Wiaan Mulder and Prenelan Subrayen.
Here’s how we line up for the second Test in Rawalpindi. 🏏 pic.twitter.com/wF3M3rhO4n
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 20, 2025
اس کے علاوہ ویان ملڈر کو ٹیم سے ڈراپ کر کے مارکو یانسن کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ ٹرِسٹن اسٹبز کو نمبر 3 پر واپس بھیجا گیا ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ سے ڈیوڈ بیڈنگھم اور زبیئر حمزہ کو جگہ نہیں مل سکی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، نعمان علی، آصف آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان
🇵🇰 Pakistan’s lineup for the 2nd Test! Debut cap for Asif Afridi vs South Africa 🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/JMaYSu8HfJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون
ایڈن مارکرم (کپتان)، ریان رکلٹن، ٹرِسٹن اسٹبز، ٹونی ڈی زوری، دیوالڈ بریویس، کائل ورائنے (وکٹ کیپر)، مارکو یانسن، کیشاف مہاراج، سینوران متھوسامی، سائمن ہارمر، کگیسو رابادا
