ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو پھانسی پر لٹکا دیا۔
ایرانی نیوز ایجنسی میزان کے مطابق عدالتی حکام نے بتایا کہ پھانسی پانے والے شخص کا تعلق اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تھا اور وہ ایران کی خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔
عرب میڈیا نے پراسیکیوٹر کاظم موسوی کے حوالے سے بتایا کہ مجرم صیہونی حکومت کی خفیہ سروسز سے رابطے میں تھا ، اس نے موساد افسران سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
امریکہ میں بھارتی نژاد سابق مشیر جاسوسی کے الزام میں گرفتار
حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس اور دیگر اداروں کی بروقت کارروائی سے اسے شناخت کیا گیا اور مزید حساس معلومات کوافشا ہونے سے روکا گیا۔
موساد ایران سمیت خطے کے کئی ملکوں میں اپنا مؤثر اینٹلی جنس رکھتی ہے۔ جس نے مبینہ طور پر ایران میں مقامی لوگوں کو ہائر کر رکھا ہے۔ایران اب تک کئی اسرائیلی جاسوسوں کو پھانسی دے چکا ہے ، گزشتہ ماہ بھی ایران نے ایک اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت سنائی تھی۔
