لاہور: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا بطور کپتان قومی ون ڈے ٹیم میں مستقبل کا فیصلہ آج ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلا رکھا ہے، اجلاس میں محمد رضوان Muhammad rizwan کو کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ ہو گا۔
آسٹریلیا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی سفارش پر قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے متعلق اجلاس بلایا گیا ہے، مشترکہ اجلاس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کپتان کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے امیدوار ہیں، محمد رضوان کو گزشتہ سال 27 اکتوبر کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔
محمد رضوان پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت کرنے والے 31 ویں کپتان بنے ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں 22 سال بعد سیریز میں شکست دی۔
ایمی جونز نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں 2,500 رنز مکمل کر لیے
بطور کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کو بھی ون ڈے سیریز میں شکست دی، ان کی کپتانی میں پاکستان چیمپینز ٹرافی، تین ملکی سیریز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست سے دوچار ہوا۔
