قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید کرنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود غزہ پر حملہ کردیا
جارح فوج نے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بم برسا دیئے۔ اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملوں میں کل صبح سے اب تک 45 فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ حملے حماس کی جانب سے ان کے اہلکاروں پر حملوں کے جواب میں کیے گئے تاہم حماس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اسرائیل جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔
امریکی صدر کے خطاب کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی
دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مصر،قطر،ترکیہ اورامریکی ثالثوں کی مداخلت سے جنگ بندی بحال ہوئی، مستقبل میں کسی خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے باضابطہ طریقہ کار پر بات جاری ہے۔
