پیرس کے تاریخی لووغ میوزیم سے چوروں نے نپولین دور کے زیورات لوٹ لیے۔
فرانس کی وزیرِ ثقافت کے مطابق پیرس کے لووغ میوزیم میں چوری کی واردات ہوئی ہے، واردات کے بعد مشہور میوزیم کو ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزیر ثقافت نے ایکس پر مزید لکھا کہ مونا لیزا پینٹنگ سمیت کئی تاریخی فن پارے میوزیم کا حصہ ہیں ، واردات کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
مصری میوزیم سے چوری ہونیوالا فرعون دور کا سونے کا کڑا 4 ہزار ڈالر میں فروخت ، 4 ملزمان گرفتار
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا گیا کہ کم از کم ایک شخص میوزیم میں داخل ہوا تھا، میوزیم کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ میوزیم کو غیر معمولی وجوہات کی بنا پر آج کے لیے بند کر دیا گیا ہے، میوزیم کے حکام نے اس واقعے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
