پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے عندیہ دیا ہے کہ راولپنڈی کی خشک وکٹ کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں تیسرے اسپنر کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان نے لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے فتح حاصل کی تھی، جہاں اسپنرز نے 40 میں سے 34 وکٹیں حاصل کیں۔ اس جیت کے بعد میزبان ٹیم سیریز کو 2-0 سے کلین سوئپ کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔
ابرار احمد یا آصف آفریدی پر غور
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں لیگ اسپنر ابرار احمد یا 38 سالہ نئے کھلاڑی آصف آفریدی کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں نومان علی نے 10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 6 شکار کیے۔
Pakistan interim red-ball head coach Azhar Mahmood’s pre-match press conference.
Full video ➡️ https://t.co/2kBAerQFzY#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/1z9MVD98AK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 19, 2025
اظہر محمود نے کہا کہ پچ خشک لگ رہی ہے، اس لیے ٹاس پر انحصار کرنے کے بجائے پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرنا ضروری ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی وکٹ میچ کے ساتھ ساتھ مزید ٹرن لے سکتی ہے، اس لیے آغاز ہی سے سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔
کیشَو مہاراج کی واپسی
دوسری جانب جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میں تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج کی واپسی سے تقویت ملی ہے، جو گروئن انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
عارضی کپتان ایڈن مارکرم نے تصدیق کی کہ کیشَو اب مکمل فٹ ہیں، ان کی واپسی ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔ ان کا تجربہ اور مہارت ہمارے لیے بہت قیمتی ثابت ہوگی۔
Finding the right mix of attack and defence 💪
Sajid Khan opens up on his bowling plans and his successful partnership with Noman Ali 🤝#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/YlVITy1vyl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 16, 2025
مہاراج کے ساتھ سینورن متھوسامی کو اسپن اٹیک کا حصہ بنایا جائے گا، جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی۔
مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس ٹیسٹ میں بھی اسپنرز کو مدد ملے گی، لیکن ہمارے لیے یہ سیریز برابر کرنے کا سنہری موقع ہے۔
South Africa captain Aiden Markram’s press conference before the second Test at Rawalpindi Cricket Stadium.
Full video ➡️ https://t.co/9ghwOhiE7L#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/wnjWZkV46j
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 19, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے ٹونی ڈی زوزی سے بھی رہنمائی لی ہے تاکہ پاکستانی اسپنرز کے خلاف بہتر حکمت عملی اپنائی جا سکے۔
یاد رہے کہ دوسرا ٹیسٹ کل یعنی پیر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
