پاکستان کے شہزاد بٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے البانیہ میں ہونے والی یورپین ڈس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
فائنل مقابلے میں شہزاد بٹ نے انگلینڈ کے ڈیو بولٹن کو 1-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا پورے ٹورنامنٹ کے دوران شہزاد بٹ ناقابلِ شکست رہے اور سب سے زیادہ اسکور بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔
چیمپئن شپ کے دوران ان کی پرفارمنس کو غیر معمولی قرار دیا گیا، جبکہ غیر ملکی ماہرین نے بھی پاکستانی کھلاڑی کے کھیل کو بھرپور سراہا۔
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، نتیجہ نہ نکل سکا
شہزاد بٹ کی اس کامیابی سے پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے، اس جیت کے بعد پاکستان اسنوکر ایسوسی ایشن اور شائقین نے شہزاد بٹ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
