افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے ، اس حوالے سے افغان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان راشد خان(rashid khan) کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
I am deeply saddened by the loss of civilian lives in the recent Pakistani aerial strikes on Afghanistan. A tragedy that claimed the lives of women, children, and aspiring young cricketers who dreamed of representing their nation on the world stage.
It is absolutely immoral and…
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) October 17, 2025
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ (ACB)کا پاکستان کے خلاف آئندہ کرکٹ سیریز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ مکمل طور پر درست ہے۔
میں اس مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔ قومی وقار اور عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔
علاوہ ازیں افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا حوالہ بھی ہٹادیا ہے۔

کرکٹ شائقین افغان کپتان کے اس طرزِ عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:افغانستان نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا
افغانستان کا سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار، پی سی بی کا نئی ٹیم سے رابطہ
