بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کی خواہش پوری کر دی۔
پرتھ میں ویرات کوہلی جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے تو اس موقع پر ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹو گراف دینے کی خواہش ظاہر کی۔
افغانستان کا سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار، پی سی بی کا ردعمل آ گیا
ویرات کوہلی virat kohli بس میں اپنا بیگ رکھ کر پاکستانی مداح کے پاس آئے اور اسے آٹو گراف دینے کے ساتھ ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
🚨 A lucky fan of Virat Kohli from Karachi got his RCB jersey signed by the star batter. @rohitjuglan @ThumsUpOfficial #ViratKohli #TeamIndia #AUSvsIND #CricketFans pic.twitter.com/gujRTYbwee
— RevSportz Global (@RevSportzGlobal) October 16, 2025
سابق بھارتی کپتان روہت شرما rohit sharma جو بس میں بیٹھے ہوئے تھے انہیں مداح نے اشارے سے بلایا، جس پر وہ بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس سے نیچے آئے اور آٹو گراف دیا اور تصویر بھی بنوائی۔
پاکستانی مداح جس نے دونوں کھلاڑیوں سے آٹو گراف حاصل کیا کا تعلق کراچی سے ہے، اس کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی ان سے ایک بار مل چکے ہیں۔
افغانستان نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشل سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، حتیٰ کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی بھی وصول کرنے سے انکار کر دیاتھا، اب ان دونوں سینئر کھلاڑیوں نے پاکستانی مداح کو آٹو گراف دیا ہے جس پر کوئی نیا تنازعہ نہ کھڑا ہو جائے۔
