امریکی ریاست ورجینیا کی اٹارنی لنڈسے ہالیگن نے تصدیق کی ہے کہ ویانا سے تعلق رکھنے والے بھارتی نژاد سابق مشیر ایشلے ٹیلس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان پر قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات غیرقانونی طور پررکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے تحت ان کے خلاف ایک مجرمانہ شکایت درج کی گئی ہے۔
لنڈسے ہالیگن کا کہنا تھا کہ ہم امریکی عوام کو تمام خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس معاملے میں لگائے گئے الزامات ہمارے شہریوں کی حفاظت اورسلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
🚨 BREAKING: State Department employee accused of removing classified docs from secure locations, meeting with Chinese officials pic.twitter.com/c9UqKXNzMT
— Fox News (@FoxNews) October 14, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ قانون اورحقائق واضح ہیں، ہم انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ان پرمکمل عملدرآمد کریں گے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اگرجرم ثابت ہو گیا تو 64 سالہ ایشلے ٹیلس کو زیادہ سے زیادہ دس سال قید اور 25 لاکھ ڈالر تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
خبر رساں ادارے روئٹرزکے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے چھاپے کے دوران ایشلے ٹیلس کی رہائش گاہ سے ایک ہزارسے زائد صفحات پرمشتمل انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد کی ہیں۔
