کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں منشیات فروشوں سے ضبط کیا گیا سونا غزہ میں انسانی امداد کے لیے بھیجا جائے گا، خصوصاً وہاں کے زخمی بچوں کے علاج کے لیے۔
صدر پیٹرو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ کولمبیا کی اسپیشل ایسٹ سوسائٹی اس سونے کو استعمال کرے گی تاکہ جنگ زدہ غزہ میں طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ کولمبیا اقوام متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرے گا جس میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک بین الاقوامی فوج کے قیام کا مطالبہ شامل ہوگا۔
Está es la Gaza que espera a los rehenes palestinos que serán entregados por Israel en el intercambio de rehenes pactado.
Colombia presentará resolución a Naciones Unidos para construir un ejército mundial para la reconstrucción de Gaza.
De inmediato la SAE enviara oro…
— Gustavo Petro (@petrogustavo) October 13, 2025
اگرچہ صدر پیٹرو کے اس فیصلے کو مشرقِ وسطیٰ میں سراہا جا رہا ہے، مگر کولمبیا کے اندر تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ جب ملک خود مسلح گروہوں اور غربت کا شکار ہے، تو ایسے وقت میں بیرونی امداد پر اتنا زور دینا مناسب ہے یا نہیں۔
صدر پیٹرو اس سے قبل اسرائیل کی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دے چکے ہیں اور کولمبیا نے 2023 میں اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
یاد رہے کہ 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں امن اجلاس کے دوران غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔
اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر اعظم شہباز شریف کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
غزہ امن معاہدے پر ثالت ممالک کے سربراہان امریکہ، ترکیہ، مصر اور قطر نے دستخط کیے۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج غزہ کے عوام کے لیے تاریخی دن ہے۔ اور غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہو گا۔ غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔
