نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی (sohail afridi)نے عہدے کا حلف اٹھالیا،گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے،اسپیکر بابرسلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان ،اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاطف خان اور دیگر بھی تقریب میں شریک تھے۔
سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ ہائوس سے حلف برداری کے لئے روانگی سے قبل خصوصی دعا کی گئی ،سہیل آفریدی کو روانگی سے قبل قبائلی مشران نے دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
ذمہ داریاں سنبھال لیں:
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں،ترجمان کے مطابق عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کرلیا،انہوں نے آئی جی پی کو ہدایت کی کہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کرائی جائے۔
