آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل دھچکا لگ گیا، دو اہم کھلاڑی بھی ٹیم سے باہر ہو گئے۔
وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس انجری کی وجہ سے پرتھ میں بھارت ( india vs australia ) کے خلاف پہلے ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے، آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زیمپا خاندانی مصروفیات کی وجہ سے پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔
Spinner Adam Zampa will also miss the match for family reasons.
Read more: https://t.co/zy2qexuNAi pic.twitter.com/MD2nRXQsvQ
— cricket.com.au (@cricketcomau) October 13, 2025
آسٹریلیا کے مستقل وکٹ کیپر بلے باز ایشیز سیریز کی تیاری کے لیے شیفیلڈ شیلڈ کھیلنے کی وجہ سے پہلے ہی دستیاب نہیں ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے وکٹ کیپر جوش انگلس کی جگہ جوش فلپ اور ایڈم زیمپا کی جگہ میتھیو کوہنیمن کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نعمان کی 6 وکٹیں، جنوبی افریقہ 269 رنز پر آئوٹ
یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اور آل راؤنڈر گلین میکس ویل بھی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے دونوں بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 19 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
