ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کے بعد بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور( آر سی بی) کے ساتھ 2026 کے سیزن کیلئے نیا کمرشل معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے بعد کوہلی کے آئی پی ایل کے مستقبل کے حوالے سے سوالات اٹھانا شروع ہو گئے ہیں۔
بھارت ،ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ میں کیمرہ مین کا کمال،ویڈیو وائرل ہوگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق افواہیں سر گرم ہیں کہ ویرات کوہلی آئی پی ایل سے بھی ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں ، البتہ کوہلی یا رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
Virat Kohli is planning to retire from IPL before 2026 ‼️ pic.twitter.com/eHTuoUeedb
— 𝐒𝐚𝐦 𐙚 (@Chaotic_Cynic) October 13, 2025
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے آر سی بی کے ساتھ نیا کمرشل معاہدے اس لیے مبینہ طور پر انکار کیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو فرنچائز کا حصہ بننے کا موقع مل سکے۔ تاہم اس فیصلے کا یہ مطلب نہیں کہ کوہلی ٹیم یا آئی پی ایل سے الگ ہو رہے ہیں۔
راشد خان کی ون ڈے میں 6 مرتبہ 5 وکٹیں ، وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا
واضح رہے کہ کوہلی نے آئی پی ایل میں مسلسل 18 سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی ہے اور رواں سال پہلی بار آر سی بی نے آئی پی ایل کی ٹرافی جیتی۔