ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان شبھمن گل نے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
نئی دہلی میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 129 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز کے مجموعی اسکور پر بھارت نے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
بھارت کے کپتان ( shubman gill ) نے ٹیسٹ کیرئیر کی دسویں سنچری بنائی اور بطور کپتان نیا سنگ میل حاصل کر لیا، انہوں نے 12 اننگزمیں پانچویں سنچری بنائی جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پانچ سنچریاں بنانے والے تیسرے کپتان بن گئے۔
بابراعظم کا اعزاز، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز مکمل
ان سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے 9 اننگز میں پانچ سنچریاں بنائی تھیں جبکہ بھارت کے ہی سنیل گواسکر نے 10 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
بھارتی کرکٹ میں یہ تیسرا موقع ہے جہاں ٹیسٹ کپتان نے ایک سال میں پانچ سنچریاں بنائی ہیں، شبھمن گل سے قبل ویرات کوہلی نے 2017 اور 2018 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا انہوں نے 18 اننگز میں پانچ سنچریاں کی تھیں، گل نے 12 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر کوہلی کا ریکارڈ توڑا۔
1997ء میں سچن ٹنڈولکر نے بطور کپتان 4 سنچریاں بنائی تھیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارتی کپتان کی جانب سے 129 رنز کی اننگز ہوم گراؤنڈ میں سب سے بڑی اننگز تھی۔
