کولمبو، آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے نویں میچ میں آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 107 رنز سے شکست دے کر ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کر لی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر221 رنز بنائے، جس میں بیٹ مونی نے 109 رنزکی شانداراننگزکھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستانی باؤلرزمیں نشرہ سندھو نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاطمہ ثناء اور رامین شمیم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
جواب میں پاکستان ویمنزٹیم 37ویں اوور میں صرف 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا، سدرہ امین نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے جبکہ رامین شمیم نے 15 اور فاطمہ ثناء نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اینابل سدھرلینڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ میگن شٹ، اشلے گارڈنر، جورجیا ویرہم اور الانا کنگ نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا، پاکستان کی ٹیم ابتدائی 9 اوورز میں 5 کھلاڑی صرف 31 رنز پر آؤٹ ہو گئیں۔
پی ایس ایل کا اگلا سیزن اپریل اور مئی میں کرانے پر غور ، 2 نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی
آسٹریلیا نے اس کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پراپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی جبکہ پاکستان کے لیے اگلے میچز “کرو یا مرو” کی صورتحال اختیار کرگئے ہیں۔
