جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دو گروپوں میں لاہور پہنچ گئے ہیں۔
جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ رات گئے لاہور پہنچا، دوسرا گروپ بھی آج دن کو لاہور پہنچ گیا ہے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر اسکواڈ کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ پہلے گروپ میں کپتان ایڈن مارکرم، کاگیسو رباڈا، مارکس جینسن سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا ہے، جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کل سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کریگی، قومی کرکٹ ٹیم بھی جنوبی افریقہ کے ہمراہ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کو 18 سے 16 کر دیا گیا ہے، عامر جمال اور فیصل اکرم کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
