معروف کرکٹر شعیب ملک (shoaib malik)نے ادکارہ ثناء جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر و سابق کپتان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ یہ سب بکواس ہے،الحمد اللہ میری ازدواجی زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزررہی ہے۔آج ہی میں نے اور ثنا ء نے انسٹاگرام پر کیلیفورنیا میں تفریحی مقام کی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں۔
ثنا جاوید کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ ،فالوورز اصلی اکاؤنٹ سے بھی زیادہ نکلے
کراچی میں رہتا ہوں،پروفیشنل ذمے داریوں کی وجہ سے مصروفیت رہتی ہے ، بھارتی میڈیا پاکستانیوں کو بدنام کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی اسکینڈل اچھالتا رہتا ہے۔ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے تعلقات پر گہرے سوالات اٹھا دیے۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک تقریب میں الگ الگ بیٹھے اور ایک دوسرے سے لاتعلق دیکھا گیا۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں شادی کی تھی، جو شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے فوراً بعد ہوئی۔ اس سے قبل شعیب ملک کی پہلی شادی عائشہ صدیقی سے ہوئی تھی، جو آٹھ سال تک برقرار رہی۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ایک دوسرے کیخلاف لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق
2010 میں انہوں نے ثانیہ مرزا سے شادی کی اور 2018 میں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی، لیکن 2024 میں یہ رشتہ بھی انجام کو پہنچا۔
شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی سے قبل 2024 میں ثانیہ مرزا کو طلاق دی تھی، ثانیہ مرزا کے اہلِ خانہ نے اس وقت بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ثانیہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتی ہیں، وہ شعیب کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں اور مداحوں سے بھی گزارش ہے کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
آل راؤنڈر نے پاکستان کی نمائندگی 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 124 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 1,898، ون ڈے میں 7,534 اور ٹی ٹوئنٹی میں 2,435 رنز بنائے، جبکہ گیند کے ساتھ بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
