اسپنر ابرار احمد کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر کامران غلام بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
29 سالہ کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان اور نسیم شاہ سمیت مقامی کرکٹرز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
قومی کرکٹرز نے کامران غلام کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے زندگی کی نئی اننگز کے آغاز پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کمزور نظام اور مالی مسائل کے دوران ٹیم کیسے پرفارم کرے، کپتان راسٹن چیز
واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد اپنی دلہنیا گھر لے آئے ہیں ، قومی کرکٹر کی شادی کی ویڈیوز تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 27 سالہ کھلاڑی کی بارات لے جاتے اور شادی ہال پہنچنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ ابرار احمد اپنے دوستوں کے ہمراہ خوشگوار انداز میں دکھائی دیئے، جبکہ ایک تصویر میں بارات لے جانے سے قبل وہ سیلون میں تیار ہوتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
