ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے پاکستانی ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ کی تعریف کر دی۔
ایک انٹرویو میں بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ ہم نے جیت کے بعد بہت انجوائے کیا، جب آپ کسی ٹیم کو ہراتے ہیں تو اچھا لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
کلدیپ یادیو نے کہا کہ ہم بیس رنز پر ہمارے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے اس موقع پر میچ ان کے حق میں جا سکتا تھا لیکن ہماری ٹیم نے بہترین کم بیک کیا اور سب نے فتح میں برابر کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی نے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، ابھیشک شرما اور تلک ورما کی بیٹنگ، اکشر پٹیل کی باؤلنگ، سیمسن اور تلک ورما کی پارٹنر شپ اور چکرورتی کی وکٹیں سب اتنے ہی اہم تھے جتنے میرے چار شکار۔
#AsiaCup | "Nothing beyond one's contribution in team's success": Indian Cricketer Kuldeep Yadav@vimalsports pic.twitter.com/ufyu768jc5
— NDTV (@ndtv) September 29, 2025
بھارتی اسپنر نے دوران انٹرویو کہا کہ دنیا میں اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں کہ آپ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کافائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوا تھا لیکن اس میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 5 مرتبہ 4 وکٹیں لینے والے پہلے کپتان بن گئے
بھارتی اسپنر سے قبل بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا پاکستان کے ساتھ اگلے میچ میں کیا ہوگا ابھی تو یہ لمحہ ہے جسے ہم انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ پاکستان کو کمزور حریف قرار دینے کے بیان پر پچھتا رہے ہیں تو سوریا کمار یادیو نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بالکل نہیں اگر یہ فائنل ہوتا تو سخت مقابلہ ہوتا، فائنل ایک موقع ہوتا ہے۔
