مانچسٹرمیں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے اپنی گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آورنے موقع پرموجود شہریوں پرچاقو سے بھی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اچانک گاڑی تیزرفتاری سے فٹ پاتھ پرچڑھی اورراہگیراس کی زد میں آگئے اسی دوران ملزم نے گاڑی سے نکل کرقریب موجود افراد کوچاقو کے وارسے زخمی کرنے کی کوشش کی، ریسکیو ٹیموں نے فوری طورپرزخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔
خبرایجنسی کے مطابق واقعے میں دو شہری موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں مبینہ حملہ آورکوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ
ابتدائی رپورٹس میں واقعے کودہشت گردی کے زاویے سے بھی دیکھا جا رہا ہے تاہم پولیس نے کہا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جائے گا۔
مانچسٹرپولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اورتحقیقات میں حکام سے تعاون کریں۔
