پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف اے ٹی ایم کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ نئے ڈیبٹ کارڈز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے کے بعد فراہم کیے جائیں گے۔ نقصانات کی نوعیت کے مطابق متاثرین کیلیے رقم مختص کی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال کیلئے اصول جاری کر دیے
چند روز قبل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سیلابی نقصانات کی تفصیل جاری کر دی ہے ، ایک ماہ میں سروے مکمل کیا جائے گا جبکہ متاثرین کی امداد کا طریقہ کاربھی وضع کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب سے پنجاب کے 27 اضلاع کے 3 ہزار 775 موضع جات کو نقصان پہنچا ، ناروال میں 428 ،سیاکوٹ 377 ،جھنگ میں 322 موضع جات کونقصان پہنچا ۔
پنجاب حکومت کا طبی ماہرین کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ
متاثرین میں رقم کی تقسیم کیلئے موقع پربنک آف پنجاب کے مراکز قائم کئے جائیں گے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ موبائل کے ذریعہ نقصانات کے ڈیٹا بارے آگاہ کرے گا ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور نادرا نقصانات کی تصدیق کرے گا۔
