ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں طلب و رسد کے دباؤ کے باعث فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ہو گئی ہے، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا
جیولرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ پر براہِ راست اثر ڈال رہے ہیں۔ تاجروں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں حکومت کے شٹ ڈاؤن ہونے کی خبروں سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے متزلزل حالات کے پیشِ نظر سرمایہ کاری کے محفوظ ذرائع کی تلاش ہے۔
