انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پلیئرز کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان کے صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔
رینکنگ کے مطابق صائم ایوب 4 درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے ، صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔اس کے علاوہ قومی کرکٹر محمد نواز 4 درجہ ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے۔
ویمن ورلڈ کپ میں بھی پاک بھارت خواتین کھلاڑی ہاتھ نہیں ملائیں گی ، بھارتی صحافی کا دعویٰ
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے پاتھم نسانکا 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 13 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
نیپال کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست ، ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے ریکارڈ قائم کر دیا
فہیم اشرف 4 درجے بہتری کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔ بائولرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر چلے گئے۔
بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے بہتری کے بعد 12 ویں اور پاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد 14 ویں جبکہ سفیان مقیم 3 درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر چلے گئے۔
بھارت کے جسپریت بمرا 12 درجے بہتری کے بعد 29 ویں اور پاکستان کے حارث رؤف 5 درجہ تنزلی کے بعد 33 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
