نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر راچن رویندرا انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق راچن رویندرا کا چہرہ زخمی ہوا ہے، زخم بڑا ہونے کی وجہ سے انہیں ٹانکے لگانے پڑے۔ راچن رویندرا کی جگہ جمی نیشم کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران ہورڈنگ سے ٹکرانے کے باعث راچن رویندرا کا چہرہ زخمی ہو گیا تھا ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی باہر ہو گئے ہیں ، منگل کے روز نیٹ پریکٹس کے دوران میکسویل کا بازو ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث وہ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔
بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی دفتر آ کر وصول کر لے، محسن نقوی
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میکسویل نیٹ میں بائولنگ کر رہے تھے جب جارح مزاج بیٹر مچل اووَن کی زوردار شاٹ ان کے بازو پر لگی جس سے فریکچر ہو گیا۔
