فلپائن میں زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 69 ہو گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 6.9 شدت کا زلزلہ رات 10 بجے آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ مرکز بوگو شہر کے شمال مشرق میں 17 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
رپورٹس کے مطابق وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے نتیجے میں باسکٹ بال میچ کے دوران ایک اسپورٹس کمپلیکس گرنے کے علاوہ گرجا گھروں، پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
پاپوا نیو گنی میں 6 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ،حکام نے سیبو میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے آج اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
