واشنگٹن، امریکی حکام نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ افراد آج قطر پہنچیں گے، جہاں سے انہیں براہِ راست پرواز کے ذریعے تہران بھیجا جائے گا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بے دخل کیے گئے بیشتر ایرانی غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
ایرانی عہدیداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا مزید سخت اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور تقریباً 400 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، امریکا کا یہ اقدام انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔
امریکی امیگریشن اداروں کا موقف ہے کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کوملک بدرکرنا قانون کے مطابق ہے اور اس حوالے سے کسی ایک ملک یا قومیت کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔
ٹرمپ نے حماس کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لئے ڈیڈلائن دے دی
واضح رہے کہ امریکا اورایران کے تعلقات حالیہ مہینوں میں مزید کشیدہ ہوئے ہیں اورماہرین کے مطابق حالیہ ملک بدری دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کو مزید بھڑکا سکتی ہے۔
