روزانہ 7 سے 8 کپ پانی، چائے اور کافی کا متوازن استعمال طویل زندگی کا راز قرار

پانی، چائے اور کافی کا متوازن استعمال طویل زندگی کا راز قرار

برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق پانی، چائے اور کافی کا متوازن استعمال زندگی بڑھانے اور بیماریوں کے خطرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے.

محققین نے برطانیہ کے ایک لاکھ بیاسی ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ دن بھر میں سات سے آٹھ کپ پانی، چائے اور کافی کا مجموعی استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

برازیلی بھنی ہوئی چیونٹیوں سے بنے پنیر نے عالمی ایوارڈز جیت لئے

تحقیق میں برطانیہ کے ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد بالغ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دنیا کے تین مقبول ترین مشروبات انسانی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ دن بھر میں 7 سے 8 کپ پانی، چائے اور کافی کا مجموعی استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہے، جس میں چائے اور کافی کا دو سے تین کا تناسب سب سے زیادہ مؤثر پایا گیا، یعنی صرف چائے یا صرف کافی پینے کے بجائے دونوں کو دن بر ملا کر پینا زیادہ فائدہ مند ہے۔

ماہرین موسمیات کی ریکارڈ توڑ سردی کی پیشگوئی، سخت موسم میں کیا کریں، کیا نہ کریں

تحقیق کے مطابق اس طریقے سے خاص طور پر سانس کی بیماریوں سے اموات کے خطرات میں 72 فیصد کمی اور ہاضمے کی بیماریوں سے اموات میں 65 فیصد کمی سامنے آئی، اس کے علاوہ دل کی بیماریوں، کینسر اور مجموعی اموات کے امکانات میں بھی نمایاں کمی نوٹ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق نو کپ سے زیادہ پینا دل کے امراض کے خطرات بڑھا سکتا ہے، روزانہ 7 سے 8 کپ پینا بہترین ہے، تھوڑی کافی، تھوڑی چائے اور زیادہ پانی کا امتزاج نہ صرف دن کو تروتازہ کرتا ہے بلکہ زندگی کو بھی صحت مند اور طویل بنا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں