آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہو گا۔ افتتاحی میچ گوہاٹی میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں ٹرافی کے لئے مدمقابل ہوں گی، ان میں بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا شامل ہے۔
پاکستان اپنا پہلا میچ دو اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا، پاکستانی ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔
ایشیا کپ ٹرافی ، بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا
پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا ہیں ان کے علاوہ ٹیم میں سدرہ امین، منیبہ علی، عالیہ ریاض، صدف شمس، شوال ذوالفقار، نتالیہ پرویز، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، رامین شمیم، عمیمہ سہیل، سدرہ نواز، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو شامل ہیں۔
