سابق بھارتی کپتان کپل دیو(kapil dev) نے پاک بھارت تنازع کو بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں،دونوں کو اچھا پڑوسی ہوناچاہیے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں اکتوبر، نومبر میں آمنے سامنے
ایک ملک کا کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے ملک کے لیے احساسات ہونا قدرتی بات ہے،جذبات اپنی جگہ لیکن کھیل میں جاکر ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں،یہ تو میڈیا اور عوام نے اس کا مسئلہ بنایاہواہے۔
دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم کے سوشل میڈیا بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کھیل کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔
علی ظفر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے میدان میں آگئے
سیاست کو کھیل سے دور رکھاجائے،دنیا نے دیکھ لیا جنگ کے دوران اسکور بورڈ 0-7تھا۔
