بینکاک: باکسنگ رِنگ میں بھارت کوپاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے۔
پاکستانی نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا، انہوں نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو، بھارتی کپتان
52 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں سمیر خان شروع سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہے، مقابلے کے آغاز سے قبل پاکستانی باکسر نے زیرو۔سکس کا اشارہ کیا تو بنٹی سنگھ نے پاکستانی باکسر کو دھکا دے دیا۔
اس دھکے کا بدلہ پاکستانی باکسر نے رنگ میں لیا اور پے در پے حملوں کے ذریعے بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا۔
جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے ، محسن نقوی کا مودی کو جواب
پاکستانی باکسر نے اپنی کامیابی کو پاک فوج اور شہداء کے نام کر دیا، انہوں نے کہا کہ ساتھ دینے اور دعاؤں میں یاد کرنے پر پاکستانیوں کا تہہ دل سے مشکورہوں۔