دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ آج کا میچ بہت شاندار ہو گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا میچ بہت شاندار ہو گا۔ ٹیم کے جذبے پر فخر ہے۔ اور امید ہے کہ کھلاڑی آج اچھا پرفارم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت فائنل میچز میں کس ٹیم کا پلڑہ بھاری؟
مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑے مقابلے کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم پرفیکٹ نہ ہوں لیکن ہم کبھی ہمت نہیں ہاریں گے۔
Proud of the spirit this team has shown in the lead up and during the Asia Cup. We may not have been perfect but I can assure we never give up. #coachhesson pic.twitter.com/jBHe6q03VU
— Mike Hesson (@CoachHesson) September 28, 2025