صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور عدم برداشت پاکستان کی سیاحت کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے عالمی یومِ سیاحت 2025 کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان میں سیاحت پائیدار ترقی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت اور پائیدار تبدیلی عالمی یوم سیاحت 2025 کا موضوع قرار دیا گیا ہے، ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی سیاحتی ترقی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ گلیشیئرز کا پگھلاؤ اور شدید موسمی حالات سیاحتی ورثے کے لیے خطرہ ہے، انتہاپسندی اور عدم برداشت پاکستان کی سیاحت کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ تصور ہوگی،وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ سیاحت سے مقامی معیشت کو فروغ، خواتین و نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے،حکومتِ پاکستان سیاحت کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔
گرین سرٹیفکیشن، کمیونٹی بیسڈ اور ماحولیاتی سیاحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت نے کہا کہ سیاحت، امن و ہم آہنگی کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر کا بھارتی الزامات کا بھرپور جواب
پاکستان قدرتی حسن، ورثے اور مہمان نوازی کا حامل ملک ہے، سیاحت کے فروغ میں نجی شعبہ، سول سوسائٹی اور نوجوان کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔