اسلام آباد میں شہریوں کی آسانی کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیڈ لائن میں یکم اکتوبر سے بڑھا کر 7 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی ہدایت پر لائسنس کے حصول کیلئے تاریخ بڑھا دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہری جلد از جلد ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ٹریفک پولیس کی نئی مہم، جدید ڈیجیٹل ای چالان سسٹم
خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اورانکی گاڑیاں بھی ضبط کر لی جائیں گی۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس ضرورحاصل کرلیں تاکہ کسی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔
