امریکی وزیرتوانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس قدرتی گیس کے بہت بڑے ذخائر موجود ہیں لیکن سرمایہ کاری میں کمی کے باعث گیس کی پیداوار بتدریج گھٹ رہی ہے۔
کرس رائٹ نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں وسیع مواقع رکھتا ہے اوراگر اس میں سرمایہ کاری کی جائے تو نہ صرف مقامی ضرورت پوری کی جا سکتی ہے بلکہ خطے کے لیے بھی توانائی فراہم کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں توانائی فراہم کرنے کے طریقہ کارکا بغورجائزہ لیں گے تاکہ ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔
امریکی وزیر توانائی نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سسر تقریباً 30 سال قبل پاکستان میں ایک گیس فیلڈ میں کام کرچکے ہیں، اس لئے انہیں ذاتی طور پربھی پاکستان کے اس شعبے میں دلچسپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پرامریکی کمپنیوں سے بات کریں گے اوردیکھیں گے کہ توانائی کے شعبے میں کس طرح مضبوط تعاون کیا جا سکتا ہے۔
انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں معمولی اضافہ، ایک پیسہ مہنگا
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں شراکت داری دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہو گی۔
