محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ کے ترجمان کے مطابق افضال احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل وہ مختلف جیلوں میں انتظامی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اورانہیں جیل اصلاحات کے حوالے سے تجربہ کارافسرتصورکیا جاتا ہے، اسی طرح نوید اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹوڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ کے مطابق نوید اسلم کی تعیناتی ان کے پروفیشنل رویے اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پرعمل میں لائی گئی ہے۔
نئی تعیناتیوں کے بعد توقع ظاہرکی جا رہی ہے کہ فیصل آباد اورشیخوپورہ کی جیلوں میں انتظامی معاملات مزید بہتر ہوں گے اورقیدیوں کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پربھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان واٹس ایپ لنک پر پیش ، عدالت نے 2 درخواستیں خارج کر دیں
ترجمان جیل خانہ جات نے کہا کہ تقرروتبادلوں کا مقصد جیلوں کے نظام کو مؤثراورشفاف بنانا ہے تاکہ نہ صرف سکیورٹی میں بہتری آئے بلکہ اصلاحی اقدامات کو بھی تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔