بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین(azhar uddin) نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اظہر الدین نے کہا کہ میرے خیال میں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، نہیں معلوم بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ کیوں نہیں ملائے۔اگر کھیلنے کی حامی بھری تو ہاتھ ملانے سے انکار مناسب نہیں۔
ایشیا کپ سپر فور،بھارت پہلے،بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایشیا کپ کے دونوں میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ نہیں کیا۔
دوسری جانب پاک بھارت میچ کے دوران تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے۔ فخر زمان “ناٹ آؤٹ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
ایشیا کپ میں میچ ریفری کے بعد تھرڈ امپائر کی بھی بھارت کی سہولت کاری سامنے آ گئی۔ تھرڈ امپائر کے تھرڈ کلاس فیصلے پر شائقین برہم ہو گئے۔ اور سوشل میڈیا پر تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کو امپائرز سے ہاتھ ملانے کیلئے واپس میدان میں بلالیا
سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا ہے شک کا فیصلہ ہمیشہ بلے باز کو دیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں تو الٹ ہی دیکھا گیا۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ فخر زمان کا آؤٹ نہیں تھا۔ جبکہ سابق کپتان وقار یونس اور وسیم اکرم نے بھی تھرڈ امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔ محمد حفیظ نے بھی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
بھارت میں بھی تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے پر آوازیں اٹھنے لگیں۔ بھارتی صحافی راہول راوت نے کہا کہ فخر زمان ناٹ آؤٹ لگ رہے تھے۔ کیونکہ گیند گلوز میں آنے سے پہلے زمین کو لگ گئی تھی۔
ففٹی کا عموماً جشن نہیں مناتا،ذہن میں آیا تو نیا انداز اپنایا،صاحبزادہ فرحان
انہوں نے کہا کہ گیند فخر زمان کا بلا لگ کر زمین کو چھو کر وکٹ کیپر کے ہاتھ میں گئی۔ اور تھرڈ امپائر نے غلط آؤٹ دے دیا۔
