ایشیا کپ کے سپر فورمرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اورناکامی کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پرموضوع بحث بن گیا۔
مریم نفیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ایکس (سابق ٹوئٹر) پرتحریر کیا: محسن برو، انڈر19 والے پلیئرزکھلوالو، پلیز۔
اداکارہ کا یہ طنزیہ مگرمزاحیہ انداز شائقین کو بھا گیا اور ان کا پیغام مداحوں میں تیزی سے وائرل ہوگیا، شائقین کرکٹ نے بھی مختلف ردعمل دیتے ہوئے ٹیم کی حالیہ پرفارمنس پرمایوسی اورمریم نفیس کی اپیل پردلچسپ تبصرے کیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزسپرفورمرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 172 رنزکا ہدف دیا، جو بھارتی ٹیم نے 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پرباآسانی حاصل کرلیا اس سے قبل بھی گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
بھارت کے خلاف لگاتارناکامیوں کے باعث پاکستان کے فائنل تک رسائی کے امکانات کم ہوگئے ہیں، گرین شرٹس کو اگلے دونوں میچ لازمی جیتنا ہوں گے، بصورت دیگر ٹیم ایونٹ سے باہرہوجائے گی۔
وومن کرکٹر کا بڑا اعزاز، ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں مکمل
جہاں شکست نے شائقین کو مایوس کیا، وہیں مریم نفیس کی یہ ہلکی پھلکی اپیل سوشل میڈیا پر ہلچل کا باعث بن گئی ہے۔
