پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف (haris rauf)نے دبئی میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران جرات مندانہ اشارے سے بھارتی تماشائیوں کو خاموش کرادیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حارث رؤف نے بھارتی ٹیم کے خلاف شاندار بولنگ کی اور ایک اہم موقع پر وکٹ حاصل کرنے کے بعد، وہ بائونڈری لائن پر بھارتی تماشائیوں کی طرف رخ کر کے اپنے ہاتھ سے جہاز اڑنے کا اشارہ کرتے اور پھر اسے(جہاز) نیچے گرا دیتے۔
منظر دیکھ کر بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا۔یاد رہے حالیہ پاک بھارت جھڑپ کے دوران پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی جہاں پاکستانی کرکٹ شائقین نے حارث رؤف کی بہادری اور جرات کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی شائقین نے اس اشارے کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
